20 نومبر 2013 - 20:30
عمار حکیم کی مقررہ وقت پر انتخابات کروانے کی تاکید

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نے مقررہ وقت پر انتخابات کرائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا؛ مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم نے مقررہ وقت پر انتخابات کرائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ العراق نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید عمار حکیم نے عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ اسامۃ نجیفی سے ملاقات میں کہا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جانے چاہیں اور عراق کی مشکلات کو حل کرنے کےلئے تمام تر کوششیں کی جانی چاہیں۔ واضح رہے عراق میں تیس اپریل دوہزار چودہ کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲